ایران کی اسرائیل پرمیزائل حملوں کی 63ویں لہرکا آغاز،دفاعی نظام ناکام،صہیونی ریاست دھماکوں سے گونج اٹھی،ایران نےخطےکی ان تمام تیل تنصیبات کو اپنا ہدف قراردیا جو امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہیں یا ان کے زیرِ انتظام چلائی جارہی ہیں۔
تل ابیب میں دھماکوں کی گونج،ایران کےمیزائیل گرنےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیل کےمرکزمیں ایرانی ڈرون حملے میں ایک غیرملکی شہری ہلاک ہوگیا،خبرایجنسی کے مطابق غیرملکی شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں حملے،سرحدی علاقوں کونشانہ بنایا،الطیبہ اوردیرسریان میں اسرائیلی پیش قدمی پر حزب اللہ نے شدید حملے کیے،حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں 6 اسرائیلی مرکاوا ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اُدھرابوظہبی میں ہبشان گیس فیسلٹی اور باب آئل فیلڈ پر میزائل حملہ ہوا،ابوظبی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل تباہ کرکےحملےکوناکام بنایا،جانی نقصان نہیں ہوا،میزائل کے ٹکڑے گرنےکےبعدعارضی طور پر آپریشنز معطل ہوگیا۔
عراقی مزاحمتی گروپ نےامریکی سفارتخانہ پر حملےمعطل کرنے کی شرائط جاری کر دیں،اسرائیل بیروت میں بمباری ختم کرے،بغداد اور دیگر صوبوں میں رہائشی علاقے محفوظ رہیں،سی آئی اے اہلکار عراق سے نکالےجائیں،صرف سفارتخانے تک محدود ہوں۔






















