سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان سے واپسی کے معاملے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے وضاحت جاری کردی۔
ترجمان بورڈ کے مطابق ٹیم دورۂ پاکستان شیڈول کے مطابق جاری رکھے گی، اگر کوئی کھلاڑی یا عملے کا رکن وطن واپس گیا تو اس کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی، اور متبادل کھلاڑی پاکستان بھیجے جائیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ چند کھلاڑیوں نے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، تاہم بورڈ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مکمل رابطے میں رہ کر سیکیورٹی انتظامات کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ ٹیم اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔





















