انوسٹی گیشن پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں نامزد ملزم امیر فتح کی گرفتاری کے لیے کارروائی تیز کردی۔ پولیس نے شاہ عالم مارکیٹ میں ٹرکاں والے اڈے پر چھاپہ مار کر اڈہ سیل کردیا اور ملازمین کو گھروں کو واپس بھیج دیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے اس سے قبل بھی مذکورہ اڈے پر چھاپہ مار کر دو ملازمین سمیت تین افراد کو حراست میں لیا تھا، جنہیں نامزد ملزم امیر فتح کو پیش کرنے کی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ تاہم ضامن مقررہ وقت پر امیر فتح کو پولیس کے سامنے پیش نہ کرسکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے مقدمے کی عدم پیروی پر عدالت نے اس کی عبوری ضمانت بھی خارج کردی ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔






















