انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے بہترین مینز کرکٹر کا اعلان کر دیا ہے۔
جنوبی افریقی آل راؤنڈر سینورن متھوسامی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے "پلیئر آف دی منتھ" کا اعزاز اپنے نام کیا۔
پاکستان کے تجربہ کار اسپنر نعمان علی کو بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا، تاہم وہ ووٹنگ میں متھوسامی سے پیچھے رہے۔





















