پاکستانی طلبہ کیلئے ہنگری میں اعلیٰ تعلیم کا بہترین موقع ہے، اسکالر شپ پروگرام 25-2024 کا اعلان کردیا گیا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ہونہار طالب علموں کیلئے ہنگری کے تعاون سے اسکالر شپ پروگرام 25-2024ء کا اعلان کردیا گیا، اس کیلئے ٹیسٹ جنوری اور فروی 2024ء میں ہوں گے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق اسکالر شپ بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی اسٹڈیز میں اہل امیدواروں کو دی جائیں گی، اس اسکالر شپ پروگرام کیلئے ٹمپس پبلک فاؤنڈیشن ہنگری کا تعاون حاصل ہوگا۔
Applications are now open for the Stipendium Hungaricum #Scholarship Programme (2024-25); a golden opportunity for Pakistani/AJK nationals to pursue Bachelor's, Master's, and PhD studies.
— HEC Pakistan (@hecpkofficial) November 20, 2023
Find details on https://t.co/grg7rl8VQK and apply by January 15, 2024, 1600 Hours PST. pic.twitter.com/GmhTfzS34I
اس پروگرام کو ’دی اسٹیپنڈیم ہنگریکم اسکالر شپ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس اسکالر شپ کیلئے ایچ ای سی کے زیر اہتمام ٹیسٹ جنوری یا فروری 2024ء میں کیا جائے گا۔
ایچ ای سی کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ طلبہ 15 جنوری کی شام 4 بجے تک ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اسکالر شپ کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔