عراق میں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے،329 نشستوں پر 7 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔
موجودہ وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی دوسری مدت کیلئے بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں اور ان کا سابق وزیراعظم نوری المالکی کےساتھ کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
گزشتہ انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والے رہنما مقتدیٰ الصدر نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر رہا ہے۔





















