پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کی پلیئرز آکشن تقریب میں آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی آکشن کا سلسلہ جاری ہے، آل راؤنڈرز کی کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خرید لیا، جبکہ عماد وسیم، محمد جنید،مہدی حسن معراج، حسین طلعت، آصف آفریدی اور محمد ذیشان کو کسی فرنچائز نے نہیں خریدا، جہانزیب سلطان کو سیالکوٹ نے 60 لاکھ میں خریدا۔
آکشن کےدوران ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو سمیت کئی معروف کھلاڑی کسی بھی فرنچائز کی توجہ حاصل نہ کرسکے،محمد ریاض اللہ، عمیر بن یوسف، کامران غلام اور جارج منزے بھی ان سولڈ رہے۔
اس موقع پرپی ایس ایل کےچیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ملتے گئے اور کارواں چلتا رہا،پی ایس ایل نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کو جوڑنے کا ذریعہ بن چکا ہے اور لیگ مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے۔
پلیئرز آکشن میں پی ایس ایل کی آٹھ ٹیمیں اپنا 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دیں گی، پی ایس ایل پلیئر آکشن میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں۔






















