قومی اسمبلی میں مسلح افواج سےاظہار یکجہتی اورشہداء کو خراج عقیدت پیش کرنےکی قرارداد منظور کرلی گئی۔
قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد وزیردفاع خواجہ آصف نے پیش کی،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحیسن پیش کرتا ہے،یہ ایوان تمام شہداء کوزبردست خراج عقیدت بھی پیش کرتا ہے،یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہےکہ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی
قرارداد میں کہاگیاکہ قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،یہ ایوان افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں،بہادری اورقرابانیوں کو سراہتا ہے،ملکی سلامتی،استحکام اور امن کیلئے فوج کی کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔





















