وزیراعظم شہبازشریف نےنیپرا کی جانب سےسولر صارفین سےمتعلق نئی ریگولیشنز کے اجراکا نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو فوری طور پر نیپرا میں نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیپرا کی نئی ریگولیشنز کے اجرا پر خصوصی اجلاس ہوا، جس میں سولر صارفین اورنیشنل گرڈ سے منسلک صارفین کے حقوق کے تحفظ پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کےدوران وزیراعظم نےواضح ہدایت دی کہ سولر صارفین کے ساتھ کیے گئے کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے،4 لاکھ 66 ہزار سولر صارفین کا بوجھ نیشنل گرڈ کے 3 کروڑ 76 لاکھ سے زائد صارفین پر نہیں پڑنا چاہیے۔
وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ سولر اور گرڈ صارفین دونوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک جامع اور متوازن لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔
اجلاس میں اسحاق ڈار،وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ،اویس خان لغاری اوردیگرشریک تھے۔




















