نیویارک کے قریب لانگ آئی لینڈ کے علاقے میں ایک پاکستانی امریکن طالبہ پر مشہور تیزاب حملے میں ملوث ملزم پانچ سال بعد گرفتار کرلیا گیا
نیویارک پولیس گزشتہ پانچ سال سےملزم کوپکٹر نےکی کوشش کررہی تھی،تحقیقات کےبعد پاکستانی نژاد امریکی میڈیکل طالبہ نافیہ اکرام پرہونے والےخوفناک تیزاب گردی کےحملےمیں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کیاگیاہےلیکن اب تک اس کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی۔
مقامی حکام اورپولیس کاکہنا ہےکہ جدید فرانزک شواہد اور ڈیجیٹل ٹریکنگ کی مدد سے پولیس آخرکار ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی،نافیہ اکرام پر یہ حملہ 17 مارچ 2021 کو اس وقت ہواتھاجب وہ لانگ آئی لینڈ میں اپنےگھر کے باہرموجود تھیں،ایک نامعلوم شخص نے انکے چہرے پر تیزاب پھینکا اور فرار ہو گیا۔
اس حملے کےنتیجے میں نافیہ شدید زخمی ہوئی تھیں،انکی بینائی متاثر ہوئی اور چہرے پر گہرے زخم آئے، واقعہ کے بعد مسلم کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور معاملے اعلی ترین سطح پر اٹھایا گیا۔





















