مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2300 روپےمہنگا ہوکر 528562 روپے کاہو گیا،10گرام سونےکی قیمت 1972 روپے بڑھ کر 453156 روپے ہوگئی۔
جبکہ آج مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 120 روپے بڑھکر 8735 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر مہنگا ہوکر5058ڈالر کا ہو گیا۔




















