پیپلز پارٹی نے نیپرا کے نئے سولر نیٹ میٹرنگ قواعد پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، لیکن حکومت کی پالیسی کا حصہ نہیں، حکومتی اعلان سے جب عوام مشکلات میں ہوتے ہیں توبات کرتےہیں۔
نیپرا نے نیٹ میٹرنگ سےمتعلق اعلان کیا،حکومت کا طریقہ کار بہت غلط ہے،سولرپینل صارفین کےساتھ دھوکا ہوا ہے، وہ کیسےاپنا نقصان پورا کریں گے؟حکومت عوام میں اپنا اعتماد کیوں ختم کر رہی ہے ؟ مطالبہ کیا کہ صارفین پر بوجھ نہ نہ ڈالا جائے۔





















