آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلادیش سے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان مثبت اور تعمیری مذاکرات کا دور ہوا، ورلڈ کپ 2026، جنوبی ایشیا میں کرکٹ کے مستقبل پر بات چیت ہوئی۔
بنگلہ دیش کی ورلڈ کپ سے عدم شرکت پر آئی سی سی نے اظہار افسوس کیا،آئی سی سی نے بی سی بی کی فل ممبر حیثیت کی دوبارہ توثیق کر دی۔
اعلامیے کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ پر عدم شرکت کے طویل المدتی اثرات نہیں ہوں گے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پر کوئی مالی یا انتظامی پابندی نہیں لگائی جائے گی۔
بی سی بی کو تنازعہ حل کمیٹی سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے، بنگلہ دیش 2031 سے قبل کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔
وزیراعظم نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی
وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان نے بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کی درخواست پر تفصیلی غور کیا، یو اے ای اور سری لنکا سے ہونے والی بات چیت پر بھی غور کیا گیا، وزیراعظم نےدوست ممالک کی درخواست کے پیش نظر بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دی۔
بیان کے مطابق پاکستان 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلے گا، فیصلہ کھیل کے جذبے کے تحفظ کے لیے کیا گیا، فیصلہ عالمی سطح پر کرکٹ کے تسلسل کے لیے کیا گیا۔




















