وزیراعظم شہبازشریف سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ آذربائیجان کے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
یہ دورہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کریں گےجس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مذاکرات میں توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی روابط کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔






















