گھوٹکی کے علاقے رونتی کچے میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 12 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق 6 ڈاکوؤں کی لاشیوں کو تحویل میں لیکراسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں ان کے ساتھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شرگینگ کے حملہ میں پولیس اہلکارسمیت 7 افراد جاں بحق اور 18زخمی ہوئےتھے، کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
ہلاک ڈاکوؤں کے فنگرپرنٹس اور دیگر ٹیکنالوجی کے ذریعے شناخت کی جارہی ہے، انتہاہی مطلوب ڈاکو شاہو کوش بھی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو پنجاب پولیس کے 12 اہلکاروں کی شہادت کے مقدمے میں مطلوب تھا۔






















