جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک سامنے نہیں آیا اور جب آئے گا تو اس کا جائزہ لیا جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فیصل واوڈا کسی پیغام کے ساتھ نہیں آئے، صرف ملاقات کے لیے آئے تھے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملنا جلنا تو لگا رہتا ہے لیکن ترمیم کے نکات پر بات کرنے کے لیے مسودہ ضروری ہے۔
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے کہا کہ کچھ پیپر آؤٹ کیا گیا ہے لیکن یہ درست ہے یا غلط، اس کا علم نہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے زور دیا کہ ابھی تک کوئی چیز سامنے نہیں آئی، لہٰذا ہوا میں قیاس آرائی نہ کی جائے۔






















