لاہور اور اسلام آباد میں فضائی معیار میں واضح بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ، لاہور میں ہوا کی رفتار 15 کلومیٹر ، اسلام آباد میں 26 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔
اسموگ نگرانی و پیشگی سسٹم کے مطابق ہوا کا رخ شمال مغرب سے جنوب مشرق کی جانب ہونے کے باعث سرحد پار آلودگی کے اثرات محدود رہے، لاہور کا اے کیو آئی 140 اور اسلام آباد کا 147 ریکارڈ کیا گیا۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہوا کی بہتر سمت اور تیز رفتار کے باعث اسموگ میں کمی ایک مثبت پیش رفت ہے، صوبائی حکومت مسلسل نگرانی کر رہی ہے، محکمہ صحت کی ہدایت کے مطابق شہری ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں، صبح کے اوقات میں غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں اور گاڑیوں کے دھوئیں میں کمی لائیں۔






















