قطر سے درآمدی ایل این جی سرپلس ہونے کے معاملے پر پاکستان نے قطری حکام کو آئندہ سال کیلئے انتیس کارگوز مؤخر کرنے کی تجویز پیش کردی۔
ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق پاکستان نے قطری حکام کو سال 2026 کیلئے ایل این جی طلب کا پلان دے دیا۔ آئندہ سال کیلئے 29 کارگوز مؤخر کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔
ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق قطری حکام نے 31 دسمبر تک پاکستان کی تجویز کا جواب دینا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے سالانہ 108 کارگوز منگواتا ہے۔ پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے کے باعث 2026 کیلئے 79 کارگوز تجویز کیئے ہیں۔
اگر قطر نے تجویز منظور نہ کی تو کوٹے کے مطابق درآمدی ایل این جی کے کارگوز منگوانا پڑیں گے۔ پاکستان اور قطر کے درمیان طویل المدتی درآمدی ایل این جی کا معاہدہ دوہزار اکتیس تک ہے۔





















