لاہورہائیکورٹ نے یوٹیوبرسعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی جوئے ایپ پرموشن کیس میں درخواست ضمانت پر این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،درخواست میں وفاقی حکومت اور تفتیشی آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے،سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے وکیل نے دلائل دیتےہوئےموقف اختیار کیا کہ درخواست گزارکو بیرون جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا،این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا،درخواستگزار جسمانی ریمانڈ پر دس روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہا،درخواست گزار جوئے ایپ کی پرموشن میں ملوث نہیں ہے، درخواست گزار کی فیملی کو بھی کیس میں ملوث کر دیا گیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے بائیس ستمبر اور ایڈیشنل سیشن جج نے دو اکتوبردوہزار پچیس کو ضمانت کی درخواست مسترد کی،درخواست گزار کے ہمراہی ملزم سبحان شریف اور اسد ندیم کی ضمانت منظور ہو چکی ہے،عدالت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے،درخواست گزار عدالت کی تسلی کے لیے ضمانتی مچلکے دینے کے لیے تیار ہے






















