وزیراعظم شہبازشریف نےصحافیوں کیخلاف جرائم کےخاتمے کےعالمی دن پر پیغام میں کہا فرائض کی انجام دہی کےدوران صحافیوں پرتشدد کرنا دھمکی دینا یا انتقام پرمبنی دیگر جرائم آزادی اظہار پر حملہ ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے صحافیوں کیخلاف جرائم کےخاتمے کےعالمی دن پرپیغام جاری کیا ہےکہا آزاد، باخبر اورذمہ دارصحافت کسی بھی جمہوری معاشرےکی بنیاد ہے،صحافی حقائق تک عوام کی رسائی ممکن بناتے ہیں اورسچائی کےعلمبردار ہوتےہیں۔
وزیراعظم نےصحافیوں پر تشدد،دھمکی یا انتقام پرمبنی دیگر جرائم کوآزادی اظہارپرحملہ قرار دیا۔ کہا حکومت آزادی صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کومحفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےکہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون اورجمہوریت کا بنیادی جزو ہے، جمہوری اورانصاف پسندمعاشرےکی تشکیل کے لیےصحافیوں کیخلاف جرائم کا خاتمہ ناگزیر ہے,غزہ، فلسطین اورمقبوضہ جموں وکشمیرمیں صحافیوں پرمظالم کی شدید مذمت کرتا ہوں،رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017 پارلیمان کے ٹرانسپیرنسی کے فروغ کے عزم کا مظہرہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ صحافیوں کو دھمکانا یا انصاف سےمحروم کرکےخاموش کرن اصرف افراد نہیں بلکہ جمہوریت پرحملہ ہے،مقبوضہ کشمیر اورغزہ میں بھارتی و اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں صحافیوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں،تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا سامنا کرنے کے باوجود پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آزادیٔ صحافت کا علم بلند رکھا ہے۔





















