امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا کو دھمکی دی ہے کہ عیسائیوں کا قتل عام بند نہ ہوا تو وہاں گھس کر فوجی کارروائی کی جائےگی۔
سوشل میڈیا پیغام میں صدرٹرمپ نےکہا امریکا فوری طور پر نائیجیریا کو دی جانےوالی تمام امداد بند کر دےگااورممکنہ طور پرفوجی کارروائی بھی کرسکتا ہے۔انھوں نےخبردارکیاکہ امریکی محکمہ دفاع کوممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کے احکامات جاری کردیےہیں۔
انکا مزیدکہنا تھا کہ اگرامریکا نےحملہ کیا تو وہ تیزسخت اورفیصلہ کن ہوگا،نائیجیریا کی حکومت کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے،دوسری جانب نائیجیریا کی وزارتِ خارجہ نےکہا ہےکہ حکومت ہرشہری کا تحفظ یقینی بنائے گی،خواہ وہ کسی بھی نسل یا مذہب سے تعلق رکھتا ہو،امید ہے واشنگٹن ہمارے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھے گا۔






















