پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں اور عملدرآمد نہ کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا ۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری و نجی اسکولز صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے نہیں کھلیں گے، خلاف ورزی پر5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، لاہور اور گردونواح میں خطرناک حد تک بڑھتی اسموگ کے باعث اسکول اوقات میں تبدیلی کا حکم جاری کیا گیاہے ۔
ڈی جی ماحولیات کا کہناتھا کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولز پر پہلی بار1 سے 5 لاکھ اور دوبارہ خلاف ورزی پر 10لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا ، حکم نامہ 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا،ماحولیاتی تحفظ کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں، 19 سے30 اکتوبر تک لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 300 سے 400 تک پہنچا۔



















