متنازعہ ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد کی عدالت میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اورانکے شوہرایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کےخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی،فاضل جج نے ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے کل پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ہادی علی چٹھہ کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے،جس کےبعد عدالت سےنکلتے ہی انہیں گرفتار کرلیا گیا،یاد رہے کہ 30 ستمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی تھی، دونوں ملزمان کورٹ میں موجود نہیں تھے۔
بعد ازاں عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔






















