ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے 15 نومبرکےبعد بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں فوری طورپربند کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے، لاہورمیں تمام گاڑیوں کیلئے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قراردے دیا گیا۔
ڈی جی ماحولیات ڈاکٹرعمران حامد کا کہنا ہے کہ ای پی اے نے آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کیخلاف سخت ترین مہم کا آغاز لاہور سے کر دیا ہے ۔ پندرہ نومبر کے بعد بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا گرین اسٹیکر گاڑیاں سڑک پر نظر آئیں تو قبضے میں لے لی جائیں گی ۔ ای ٹی ایس سے غیر تصدیق شدہ گاڑیوں کو قانونی کارروائی اور ضبطگی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیوں کی ایگزاسٹ ٹیسٹنگ مکمل کروائیں ۔



















