ضلع کچہری لاہور نے رشوت لینے کے مقدمے میں این سی سی آئی اے کے افسران کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نےایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری سمیت دیگر تمام ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔
این سی سی آئی اے کےسابق ایڈیشنل ڈائریکٹرسرفرازچوہدری سمیت دیگرکیخلاف ایف آئی آرمنظرعام پر آگئی،مقدمہ یوٹیوبر ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کےمتن میں کہاگیا ہےکہ ڈکی کی فیملی سےمجموعی طورپرنوے لاکھ روپےکی رقم بطور رشوت وصول کی گئی،سابق تفتیشی افسرشعیب ریاض نےڈکی کو ریلیف دلوانے کےلیے 60 لاکھ روپے لیا۔
شعیب ریاض نےدوبارہ ملزم کوجوڈیشل کروانے کے لیے 30 لاکھ روپے کی رشوت لی،سابق تفتیشی افسر نے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے یہ رقم وصول کی،ملزم شعیب ریاض نے50لاکھ روپےاپنےدوست کےپاس رکھوائے۔
20لاکھ روپے ملزم شعیب ریاض نےخودرکھے،ایڈیشنل ڈائریکٹرسرفرازچوہدری کواس رقم سے5لاکھ روپے حصہ دیا گیا،ملزمان نےاختیارات کا ناجائزاستعمال کیا۔





















