پولیس اور فورسز نے ضلع بولان میں دہشتگردوں کے 2 پولیس تھانوں اور بینک پر کیئے گئے حملے کو بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تھانہ بھاگ ناڑی اور سٹی تھانہ پر حملہ کیا جبکہ بینک کو لوٹنے کی بھی کوشش کی لیکن پولیس اور فورسز کی بر وقت کارروائی کے باعث حملے کو ناکام بنا دیا گیا، بینک لوٹنے آئے دہشتگرد فرار ہو گئے ۔
حملے میں انسپکٹر لطف علی کھوسہ شہید ہو گئے ہیں جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک اور دو زخمی ہوئے، مسلح افراد زخمی دہشتگردوں کو اپنے ساتھ لے گئے، دہشتگردوں کے حملے میں لیویز تھانے کو بھی نقصان پہنچا ۔
دہشتگردوں نے تحصیل آفس کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیاہے ۔



















