بھارتی کھلاڑی شریاس ایئر پسلیوں میں چوٹ کے باعث آئی سی یو میں داخل ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریا س ایئر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہوگئی، شریاس ایئر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کےدوران انجری کا شکارہوئے تھے، شریاس ایئر کو کیچ پکڑتے ہوئے پسلیوں میں چوٹ آئی۔
رپورٹ کے مطابق شریاس ایئر کو اندرونی بلیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرنا پڑا، ہفتے کے روز سے شریاس ایئر سڈنی کے اسپتال کےآئی سی یو میں داخل ہیں، شریاس ایئر دو سے 7 دنوں تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے، اندرونی بلیڈنگ کی وجہ سے انفیکشن روکنے کے لئے ڈاکٹرز انکی نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈاکٹرز کی جانب سےہوائی سفر کی اجازت ملنے کے بعد ہی شریاس ایئر واپس بھارت روانہ ہوں گے، شریاس ایئر کی ساؤتھ افریقہ کے خلاف نومبر کے آخر میں شروع ہونےوالی ہوم سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔






















