انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزاؤں کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کا بھارت نواز رویہ پھر بے نقاب ہوگیا،ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزائیں سنا دیں،جے شاہ کی زیر تسلط کرکٹ گورننگ باڈی نے جانبدارانہ فیصلہ کرتے ہوئےحارث رؤف کو دو ون ڈے کے لیےمعطل اور جرمانہ عائد کردیا۔
آئی سی سی نےپاکستانی فاسٹ بولر پر دومرتبہ تیس تیس فی صدجرمانہ اورچارڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا سنائی گئی،بھارتی کپتان سوریا کمار کو سیاسی بھاشن پر صرف تیس فی صدجرمانے کی سزا اور دوڈی میرٹ پوائنٹس کی سزا سنائی۔
ارشدیپ سنگھ کونازیبا اشارہ کرنےپربھی معافی مل گئی،صاحبزادہ فرحان کوگن فائرسیلیبریشن پر وارننگ اورایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیاگیا،ان فیصلوں نے ایک بارپھر آئی سی سی کی جانبداری کا پول کھول دیا۔





















