آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ میں اسٹیواسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ،اسکاٹ بولینڈ،الیکس کیری شامل ہیں، برینڈن ڈوگٹ،کیمرون گرین،ہیزل ووڈ،ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس ٹیم کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ عثمان خواجہ،لوبوشین،نیتن لائن ،مچل اسٹارک ،جیک ویدرالڈ،بیو ویبسٹر اسکواڈ کا حصہ ہیں، ایشز سیریز کا ٹیسٹ 21نومبر سے پرتھ میں ہوگا۔




















