پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کے نئے 10 سال کے معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ چارٹرڈ فرم کے نمائندوں نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات میں ویلیوایشن رپورٹ دی۔
ملاقات میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید بھی موجود تھے۔ چئیرمین پی سی بی نے چارٹرڈ فرم کو تمام فرنچائزز سے ملاقات کی ہدایت کی۔ ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر نیا فرنچائز معاہدہ ہوگا۔
چارٹرڈ فرم فرنچائزز کی نئی قیمت لگائے گی ۔ پی ایس ایل کا حصہ 6 ٹیموں کے کانٹریکٹ دسمبر میں ختم ہوں گے۔ لیگ کے گیارہویں سیزن سے فرنچائزز کی تعداد 8 ہوجائے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے صرف اہل فرنچائزز کے ساتھ ہوں گے۔






















