وزیراعظم شہباز شریف نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کیلئے کل سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اوراہم وفاقی وزرا پرمشتمل وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا،دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم ریاض میں قیام کےدوران اعلیٰ سعودی قیادت سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے،وہ کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 27 سے 29 اکتوبر تک برادر اسلامی ملک کا دورہ کریں گے، 9ویں فیوچرانویسممنٹ انیشیٹیو کانفرنس میں شرکت دورے کے شیڈول میں سرفہرست ہیں،نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراوراہم وفاقی وزرا بھی شہبازشریف کے ہمراہ ہوں گے،کانفرنس میں عالمی رہنما سرمایہ کار اور پالیسی میکر شریک ہوں گے۔
دفترخارجہ کےسوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس"پرپیغام کےمطابق 9ویں فیوچر انویسممنٹ انیشیٹیو کانفرنس کاموضوع ترقی اورخوشحالی کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے،کنفرنس کے شرکا عالمی چیلنجز ، جیو پولیٹیکل تبدیلیوں اور پائیدار اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پر بات کریں گے۔
ریاض میں قیام کےدوران وزیراعظم کی اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی،جن میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے جبکہ توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہو گی۔ باہمی دلچسپی کے علاقائی اورعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔
وزیر اعظم شہبازشریف ایف آئی آئی نائن کانفرنس میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملیں گے ۔ وہ عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع سےمتعلق آگاہ کریں گے،تھنک،ایکسچینج اینڈ ایکٹ ماڈل پرمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی بات چیت کی جائے گی۔
وزیراعظم کادورہ سعودی عرب،پاکستان کے اقتصادی ترقی اورڈپلومیسی کےعزم کا اظہار ہے،اسٹرٹیجک شراکت داری،سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانا بھی دورےکےمقاصد میں شامل ہے ۔



















