سربراہ حماس خلیل الحیہ نےکہا امریکی صدر ہر روز کہہ رہے ہیں کہ جنگ ختم ہوگئی،اب ہم اسرائیل کو جنگ دوبارہ شروع کرنےکا جواز نہیں دیں گے،28 میں سے 17 یرغمالیوں کی لاشیں دے چکے،باقی کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔
حماس کےسربراہ خلیل الحیہ نے امریکی صدر کےبیان پرجواب میں کہا اسرائیلی انخلا اورجارحیت کےخاتمے تک ہتھیارنہیں ڈالیں گے،اسرائیلی انخلا کے بعد اسلحہ ریاست کےحوالے کردیں گے،ان کا کہناتھاکہ غزہ میں نئی انتظامیہ کےلیےکسی بھی قومی شخصیت پراعتراض نہیں۔
انھوں نےمزید کہاکہ اقوام متحدہ کی فورسز تعیناتی پرحماس اورالفتح میں اتفاق ہوچکا،معاہدے کی خلاف ورزیاں امن سمجھوتے کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔





















