فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی جس دوران معاشی، تکنیکی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قاہرہ کے اتحادیہ صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل اور مصر کے صدر نے پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ، آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مصری قیادت کے کردار کو سراہا، مصری صدر نے عالمی و اسلامی امور میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی، دونوں رہنماؤں نے باہمی اسٹریٹیجک مفادات پر قریبی رابطوں پر زور دیا۔
ملاقات میں معاشی، تکنیکی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا ، آرمی چیف اور مصری صدر نے عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کی اہمیت اجاگر کی۔



















