زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اختتام پذیر ہو گیاہے جس دوران وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پراتفاق کر لیا گیا ۔
ذرائع پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد لانے کیلئے نمبر پوری ہوگئی ہے، اجلاس میں وزیراعظم کی ممکنہ تبدیلی کے بعد نئے وزیراعظم کے نام پر بھی مشاورت کی گئی ، پیپلز پارٹی آج صدر زرداری کو مشاورت میں سامنے آنے والی تجاویز سے آگاہ کرے گی۔ چوہدری یاسین، چوہدری لطیف اکبر،سردار یعقوب وزارت عظمٰی کے مضبوط امیدوار ہیں۔



















