حماس سمیت تمام بڑے فلسطینی دھڑے غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے پر متفق ہوگئے۔
قاہرہ میں ملاقات کےبعدفلسطینی دھڑوں کی جانب سےحماس کی ویب سائٹ پرمشترکہ بیان جاری کیا گیا،بیان کےمطابق ٹیکنوکریٹ انتظامیہ عرب بھائیوں اوربین الاقوامی اداروں کےتعاون سےعوامی زندگی اور بنیادی خدمات کے امور چلائے گی۔
یہ مطالبہ بھی کیاگیاکہ ایک قومی حکمتِ عملی پراتفاق کےلیےاجلاس بلایا جائے،فلسطینی تنظیموں نے امداد کی فوری ترسیل اور غزہ کے تمام کراسنگ پوائنٹس کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کوفلسطینی عوام کی واحد جائز نمائندہ تنظیم کےطور پر فعال کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔






















