ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خود کشی سے متعلق ایف آئی آر تاحال درج نہ ہوسکی جبکہ تحقیقاتی ٹیم نے عدیل اکبرکی اسٹاف ٹیم کے آپریٹر اور ڈرائیور کے بیانات ریکارڈ کرلئے ہیں ۔
واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈی جی سیف سٹی کی سربراہی میں قائم تین رکنی ٹیم نے ایس پی عدیل اکبرکے اسٹاف سےتحقیقات شروع کردی ہیں ۔ایس پی کےآپریٹر اور ڈرائیورسے واقعے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ دونوں اہلکاروں کو الگ الگ کمروں میں رکھ کر بیانات ریکارڈ کیے گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق زیرحراست آپریٹر اور ڈرائیور کو حتمی بیانات ہونے تک آپس میں ملنے نہیں دیا جائے گا ۔



















