سہراب گوٹھ اور الاآصف اسکوائر کے اطراف پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس دوران 45 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی میں حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران 45 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیاہے ۔





















