کوہ پیمائی میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے شہروز کاشف حکومتی انعام کے منتظر ہیں۔ شہروز کاشف 8 ہزار میٹربلند تمام 14 چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔
ایکس پر انعامی رقم نہ ملنے سے متعلق بیان میں شہروز کاشف نے کہا کہ حکومت نے کئی بار انعامی رقم کا وعدہ کیا لیکن سب بھول گئے کوہ پیمائی کی وجہ سےزمین، گاڑی بیچی،مقروض ہوگیا۔
شہروز کاشف نے کہا کہ ملک کا نام روشن کرنے کی خاطر تقریباً 4 کروڑخرچ کیے، کمر کا آپریشن ہوا،چلنے پھرنےمیں مشکل ہے، کسی نے علاج کی بھی ذمہ داری نہیں اٹھائی۔ یہی رویہ رہا تو بیرون ملک اپنے لیے کچھ سوچنے پر مجبور ہوں گا۔






















