بھارت اور امریکا طویل عرصے سے زیرِ التواء تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔
غیرملکی ایجنسی کے مطابق بھارت پر امریکی ٹیرف 50 فیصد سے کم ہوکر 15 سے 16 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے دیوالی کے موقع پر ٹیلی فون پر تجارت کے علاوہ کئی دیگر امور پر بھی بات ہوئی۔ کہا بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا۔
خیال رہے کہ نئی دہلی اور واشنگٹن کے تعلقات حالیہ دنوں میں شدید تناؤ کا شکار ہیں، کیونکہ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر محصولات کو دوگنا کر کے 50 فیصد تک کر دیا ہے، جن میں روسی خام تیل کی خریداری کے باعث لگائی گئی اضافی 25 فیصد ڈیوٹی بھی شامل ہے۔





















