کے الیکٹرک کے اوسط بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بنیادی ٹیرف 39 روپے 97 پیسے سے کم کرکے 32 روپے 37 پیسے کردیا گیا ۔
نیپرا نے نظر ثانی درخواستوں پرفیصلہ بھی کر جاری کر دیا ، جس میں وفاقی حکومت کی رائٹ آف کلیمز پر نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ نیپرا نے 50 ارب روپے کے رائٹ آف کلیمز سےمتعلق سابق فیصلہ برقراررکھا ، کے الیکٹرک نے ٹیرف میں تبدیلی کا نیا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ۔






















