جاپان میں سانائے تکائچی ملک کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق 465 ارکان پر مشتمل جاپانی پارلیمنٹ میں تکائچی کو 237ووٹ ملے۔ سانائے تکائچی آج جاپان کی ایک سو چار ویں وزیراعظم کے طور پر عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ستسوکی کتایاما کو وزارت خزانہ کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔ ایسا ہونے کی صورت میں وہ ملک کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہونگی۔






















