اوگرا نے سالونٹ آئل کی نگرانی سے متعلق اپنے قانونی اختیار کی وضاحت کردی۔
ترجمان اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر سالونٹ مکسنگ کیخلاف کام کررہے ہیں، مہم کا مقصد صنعتی مصنوعات کی موٹر پیٹرول میں ملاوٹ کو روکنا ہے۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ مکسنگ کیخلاف قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اقدامات کررہے ہیں، اوگرا آرڈیننس کے تحت کمپنیاں مصنوعات کی معلومات فراہم کرنے کی پابند ہیں۔
بیان میں مزید کہا گہا ہے کہ اوگرا شفافیت، منصفانہ مسابقت اور ریگولیٹری تعمیل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور ملک بھر میں معیاری پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور عوامی مفاد کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔





















