ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے دو صفحات پر مشتمل اپنے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ این سی سی آئی اے نے ٹوئیٹس کے سکرین شاٹ ریکارڈ میں لگائے۔ ان سکرین شاٹس سے ریاستی اداروں کیخلاف افراتفری اور انارکی ظاہر نہیں ہوتی۔ملزمہ کا معاملہ مزید انکوائری کا طلب گار ہے۔ ملزمہ کو مزید جیل میں رکھنے سے کی ضرورت نہیں ہے۔
عدالت ملزمہ کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتی ہے۔ ملزمہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کو این سی سی آئی اے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔






















