سابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے ہیں،آغاسراج درانی کراچی کےنجی اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔
آغاسراج درانی کو ایک ماہ قبل طبعیت خراب ہونےکےباعث کراچی منتقل کیاگیاتھا،اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی کو عارضۂ قلب کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
سابق اسپیکرسندھ اسمبلی کے انتقال پر صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آغا سراج درانی کی زندگی پر ایک نظر
آغا سراج درانی 5 اکتوبر 1953 کوشکار پورمیں پیدا ہوئے، آغا سراج درانی نے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی،سندھ مسلم گورنمنٹ لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی،انکا شمار پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما میں ہوتا تھا،وہ اسپیکر سندھ اسمبلی رہے۔






















