پاکستان کے تیل و گیس کے شعبے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، پاکستان کے انرجی سیکٹر میں ترکیہ کی نیشنل آئل کمپنی نے انٹری دے دی۔پاکستان اور ترکیہ کی سرکاری کمپنیز میں مل کر تیل و گیس تلاش کرنے کا معاہدہ ہوگیا، فارم آؤٹ ایگریمنٹ پی پی ایل اور ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے مابین ہوگیاہے۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے شیئر ہولڈرز کو خط بھیج کراہم پیشرفت سے آگاہ کردیاہے ، خط میں بتایا کہ پی پی ایل نے ترکش پیٹرولیم کو آف شور ایسٹ انڈس سی بلاک کی آپریٹرشپ فروخت کردی۔۔ معاہدے کے تحت انڈس سی بلاک میں ٹرکش پیٹرولیم کو 25 فیصد حصہ دیا گیا ہے۔پاک ترکیہ اسٹرٹیجک آف شور معاہدے کیلئے دونوں ملکوں کی حکومتوں نے پورا تعاون کیا۔معاہدے سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی۔۔انڈس سی بلاک میں ماری انرجیز اور او جی ڈی سی ایل کا بھی 20 ،20 فیصد حصہ ہے۔



















