برطانوی وزیرِاعظم کیئراسٹارمر نےکہا ہےکہ برطانیہ غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کےلیےتیار ہے،فریقین غزہ جنگ بندی کیلئے پر عمل کریں۔
برطانوی وزیرِ اعظم کیئراسٹارمر نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا برطانیہ حماس کو غیر موثر کرنے میں مدد دےسکتا ہے،میرا خیال ہےبہت سے لوگ صدر ٹرمپ کو اگلے سال نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کریں گے، میرا خیال ہے نوبیل کیلئے نامزدگیاں اگلے سال کا حصہ ہوں گی۔
کیئراسٹارمر نےمزید کہا غزہ میں جنگ بندی صدر ٹرمپ کی بڑی کامیابی ہے،غزہ جنگ بندی فلسطینیوں کے لیے پرسکون ثابت ہوگی۔





















