سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ دو بڑے ممالک ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ، چاہتےہیں کہ امت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو ۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امورسردار یوسف نے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ کےاعزازمیں عشائیہ دیا، جس دوران وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان،چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب میں سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی نے کہا امت مسلمہ کو چیلنجز کا سامنا ہے اور رابطہ عالم اسلامی ان چیلنجز سےنمٹنےکیلئےکوشاں ہے، وزیر مذہبی امور سرداریوسف نے شرکا سے خطاب میں کہا مسلم ممالک کا اتحاد اجتماعی طاقت کا سرچشمہ ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے مثالی تعلقات میں دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے ، سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے،دفاعی معاہدہ علاقائی شراکت داری کی علامت اور مسلم امہ کےاجتماعی امن ،استحکام اور ترقی کا مظہرہے۔



















