برطانیہ میں مبینہ قتل ہونے والی 10 سالہ بچی سارہ شریف کے 5 بہن بھائیوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
خیال رہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے عدالتی حکم کے بعد 5 بچوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔
واضح رہے کہ جہلم پولیس کی جانب سے منگل کے روز سارہ شریف کے بہن بھائیوں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور عدالت نے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
جہلم پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) جہلم ناصر محمود باجوہ کی نگرانی میں سارہ شریف کے بہن بھائیوں 6 سالہ حنا شریف، 4 سالہ محمد احسان شریف،12 سالہ نعمان شریف،4 سالہ بسمہ شریف اور ایک سالہ اذلان شریف کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کے حکم پر علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
یوکے میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی 13 سالہ لڑکی سارہ شریف کے مبینہ قتل کیس میں اہم پیش رفت،
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) September 12, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی نگرانی میں جہلم پولیس نے متعلقہ خاندان کے پانچ بچوں
1. حنا شریف بعمر 06 سال ،
2. محمد احسان شریف بعمر 04 سال ،
3.نعمان شریف بعمر 12 سال ، pic.twitter.com/xPixFapfQG
عدالت کی جانب سے تمام بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
4. بسمہ شریف بعمر 06 سال اور
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) September 12, 2023
5. اذلان شریف بعمر 01 سال کو سیشن کورٹ جہلم میں پیش کیا گیا،
بحکم جناب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب جہلم پانچوں بچوں کو جناب علاقہ مجسٹریٹ صاحب کی عدالت میں پیش کیا گیا،
معزز عدالت نے بچوں کو چائلڈ بیورو پروٹیکشن کے حوالے کرنے کے احکامات صادر فرمائے
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ تحویل میں لئے جانے والے بچوں کو مکمل تحفظ کیا جائے گا اور میڈیا سمیت کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
The 5 Brit National children received by @cpwbpunjab last night thru court orders are with us. They are safe & being well looked after. All measures being taken to protect their identity & to provide them best facilities till further court orders. @pkBritish @ukinpakistan pic.twitter.com/P7JWALfw1g
— Sarah Ahmad (@SarahAhmad_CPWB) September 13, 2023
سارہ احمد کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ چائلڈ سائیکالوجسٹ کے ذریعے بچوں کو نفسیاتی طور پر نارمل رکھیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹر کی جانب سے بچوں کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان بچوں کے حوالے سے عدالت کی جانب سے جو حکم دیا گیا ہے اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔
The 5 British National children received by @cpwbpunjab last night thru court orders from Jhelum are with me. They are safe & being well looked after. Our own doctor & psychologist has been attached with the kids. All measures being taken to protect their identity & to provide… pic.twitter.com/lb2RgUd1aC
— Sarah Ahmad (@SarahAhmad_CPWB) September 13, 2023