الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے ویزے حصول کی درخواستوں میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔
ویزہ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ہوا، الیکشن کمیشن نےوزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کردیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ وزراتوںکو ہدایات کردی،الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ غیرملکی مبصرین 15 دسمبر تک ویزے کیلئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔
مبصرین کو وزارت خارجہ کے آن لائن پورٹل پر کوائف جمع کرانے ہوں گے۔