وزیر اعظم شہباز شریف شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کےپہنچنےپرمصری حکام اورپاکستانی سفیر نےائیرپورٹ پراستقبال کیا،وزیراعظم امریکی اورمصری صدور کی خصوصی دعوت پر اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں،عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔
وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں غزہ امن معاہدےپردستخط کی تقریب شرکت کرینگے، سربراہ اجلاس غزہ میں امن کے حصول کیلئےاہمیت کا حامل ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ بھی وفد میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ غزہ امن منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب اہم قدم ہے،یہ لمحہ صدر ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور اُن کے عزمِ صمیم کے بغیر ممکن نہیں تھا، امن کے حصول کے لیے ٹرمپ کی یکسو جدوجہد نے خونریزی اور تباہی کا خاتمہ ممکن بنایا۔
واضح رہے کہ غزہ سمٹ آج مصرمیں ہونے جارہی ہے،جس کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری ہم منصب مشترکہ صدارت کریں،کانفرنس میں امن معاہدے پر دستخط اور پیس پلان پرعملدرآمد کی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ایونٹ میں شرکت کیلئے برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرمصر پہنچ گئے،ترک صدرطیب اردوان،جرمن چانسلر اورفرانسیسی صدرسمیت بیس سے زائد ممالک کےسربراہان شریک ہوں گے،جبکہ حماس اور ایران نے تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا غزہ میں جنگ ختم ہوگئی،اب سیز فائر قائم رہے گا،غزہ کے لیے جلد امن کونسل قائم کی جائے گی۔






















